
خلیج اردو
شاداب خان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کے معاملے پر سابق قومی کرکٹرز ثقلین مشتاق اور توصیف احمد آمنے سامنے آگئے۔ سابق اسپنر توصیف احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی ٹیم میں شمولیت کے لیے زور دیتے ہیں اور انہیں شاداب خان کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
توصیف احمد نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ثقلین مشتاق کی ریکارڈنگ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض بڑے کھلاڑی کوچنگ کے شعبے میں آکر ناکام ہو گئے، تاہم اس معاملے میں حقائق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
ثقلین مشتاق نے توصیف احمد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دیا۔ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اگر توصیف احمد کے پاس کوئی ریکارڈنگ موجود ہے تو اسے سامنے لائیں، جھوٹ نہ بولیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں۔







