متحدہ عرب امارات

غزہ میں جنگ اور تباہی کے سائے میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا، ہزاروں فلسطینی بچے روایتی سکولوں کے بجائے خیموں اور عارضی مراکز میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

غزہ میں جنگ اور تباہی کے سائے میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا، ہزاروں فلسطینی بچے روایتی سکولوں کے بجائے خیموں اور عارضی مراکز میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال رکھنے کے لیے 359 عارضی تعلیمی مراکز تیار کیے گئے ہیں، جبکہ جنگ کے دوران بڑی تعداد میں سکول تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔

شدید مشکلات، بنیادی سہولیات کی کمی اور مسلسل غیر یقینی صورتحال کے باوجود فلسطینی بچوں نے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔ عارضی مراکز میں اساتذہ بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں، جہاں جنگ سے متاثرہ بچے مشکل حالات میں اپنی پڑھائی جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button