متحدہ عرب امارات

بگ ٹکٹ کی 25 ہزار درہم کی انعامی رقم، بنگلہ دیشی پینٹر نے خاندان اور فلاحی کام کیلئے مختص کرنے کا اعلان کردیا

خلیج اردو
بگ ٹکٹ کے ستمبر کے تیسرے ہفتہ وار ای ڈرا میں بھارت اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے چار تارکین وطن نے 25 ہزار، 25 ہزار درہم کے انعامات جیت لیے۔ تمام فاتحین کئی برس سے خلیجی ممالک میں رہائش پذیر اور کام کررہے ہیں اور ہر ایک نے انعامی رقم کے استعمال کے لیے مختلف منصوبہ بنایا ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایالو سامی گزشتہ 15 برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان بھارت میں رہتا ہے۔ بگ ٹکٹ میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے ایالو نے اس مرتبہ ٹکٹ خود خریدا اور نمبر کا انتخاب بھی اتفاقی طور پر کیا۔ ان کے مطابق انعام جیتنے کی اطلاع ملنے پر وہ بہت خوش ہوئے اور انعامی رقم اپنے بھارت میں موجود خاندان کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سیلز ایگزیکٹو محمد شہادت حسین گزشتہ 16 برس سے ابوظبی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنے 12 دوستوں کے ساتھ مل کر 13 افراد کا گروپ بنایا اور ٹکٹ خریدا۔ ٹکٹ نمبر کا انتخاب انہوں نے بغیر زیادہ سوچے پہلے نظر آنے والے نمبر سے کیا، جو خوش قسمت ثابت ہوا۔

محمد شہادت حسین کے مطابق 25 ہزار درہم کا انعام گروپ کے تمام ارکان میں تقسیم ہوگا اور وہ اپنے حصے کی رقم بنگلہ دیش میں موجود اپنے خاندان کو بھیجیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے بعد وہ بگ ٹکٹ میں ہر ماہ حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ پینٹر ابوالبشر گزشتہ 34 برس سے شارجہ میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان بنگلہ دیش میں رہتا ہے۔ بگ ٹکٹ میں شرکت کا مشورہ انہیں اپنے بھائی سے ملا، جس کے بعد انہوں نے 20 دوستوں کے گروپ کے ساتھ ٹکٹ خریدنا شروع کیا۔

ابوالبشر کے مطابق انعامی رقم گروپ کے ارکان میں تقسیم ہوگی اور وہ اپنے حصے کی رقم کا ایک حصہ خاندان کو بھیجنے کے ساتھ کچھ رقم خیرات کے لیے مختص کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انعام جیتنے کی خبر نے تمام دوستوں کو بہت خوش کیا اور وہ آئندہ بھی بگ ٹکٹ کے ڈرا میں حصہ لیتے رہیں گے۔

کیرالا بھارت سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ڈرائیور ایلڈو میتھیو گزشتہ 8 برس سے کویت میں مقیم ہیں۔ انہوں نے دوستوں کے ذریعے بگ ٹکٹ میں شرکت شروع کی اور اب 25 افراد کے گروپ کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق مشترکہ طور پر انعام جیتنے کی خبر نے اس لمحے کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

ستمبر کی بگ ٹکٹ پروموشن اختتام کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 3 اکتوبر کو ہونے والے لائیو ڈرا میں 2 کروڑ درہم کا بڑا انعام جیتنے کا موقع موجود ہے۔ ڈرا میں مجموعی طور پر 19 لاکھ 50 ہزار درہم کے تسلی بخش انعامات بھی رکھے گئے ہیں، جو پانچ فاتحین میں تقسیم ہوں گے۔ ایک فاتح کو 10 لاکھ، دوسرے کو 5 لاکھ، تیسرے کو 2 لاکھ 50 ہزار جبکہ دو دیگر فاتحین کو ایک ایک لاکھ درہم ملیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button