خلیج اردو ویب ڈیسک |07 جولائی 2020 |06:00PM
تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس جلد ہی سائیکل و موٹر سائیکل سوار قانون شکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہی ہے۔
شارجہ پولیس کے محکمہ ٹریفک اور گشتی محکمہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد علٰی نقبی نے بتایا کہ انہوں نے امارات میں ٹریفک کے ضوابط پر عمل نہ کرنے والے دو پہیئوں والی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔”ہمیں سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کی غفلت کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے بارے میں بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کووڈ 19 کی صورتحال کے دوران سڑکوں پر دو پہیئوں والی سواری میں کافی اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ کھانے پینے کی اشیاء اور سامان خریدنے میں استعمال ہورہی ہیں۔
"کچھ سوار ٹریفک کے مسائل پیدا کررہے ہیں اور حادثات کا موجب بنتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ رہائشی علاقوں میں عوام کے سکون میں حلل بھی ڈالتے ہیں۔پولیس نے بہت سے قانون شکنوں کے خلاف قدم اٹھایا ہے۔ان میں سے کچھ سڑک کی مخالف سمت سواری چلا رہے تھے اور کچھ اوور لوڈ تھے جس کہ وجہ سے ان کا توازن کھورہا تھا ".
انہوں نے کہا کہ شارجہ بلدیہ کے ساتھ مل کر، دو پہیہ سواروں کو ٹریفک قوانین کی تعمیل نہ کرنے کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔”سواروں کو حفاظتی پوشاکوں کو استعمال کرنا چاہئے – ہیلمٹ اور فاسفورس جیکٹ بھی استعمال کرنی چاہیے۔اور طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا چاہیے۔ انہیں بغیر لائسنس موٹر سائیکل نہیں چلانی چاہیے۔
بشکریہ:خلیج ٹائمز







