(خلیج اردو) دبئی میں ایک پاکستانی شحض نے اپنی ہم وطن منگیتر کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کر دی کیونکہ اس نے منگنی کے دوران ڈیڑھ لاکھ درہم سے زیادہ روقم خرچ کرنے کا داعوا کیا ہے۔متاثرہ خاتون نے واقعے کی اطلاع البرشہ پولیس اسٹیشن کو دی۔
31 سالہ پاکستانی ملزم نے اپنے ہم وطن خاتون کی نجی تصاویر شائع کرنے کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام پر اکاؤنٹس بنائے اور دھمکی دی کہ اگر وہ اپنی منگنی کے دوران خرچ کی گئی رقم واپس نہیں کرتی تو مزید تصویریں بھی اپ لوڈ کرسکتا ہوں ۔
پاکستانی باشندے نے دعوی کیا کہ میں نے اس سے فیس بک پر ملاقات ہوئی اور ہمارا رشتہ سات سال تک قائم رہا اور میں اس کو بطور تحفہ 90000 ہزار سونے کے تحائف دیئے اور ایک کار دی جس کی قیمت 65000 ہزار درہم تھی۔ میں نے اس پر تقریبا ایک ملین سے زیادہ خرچہ کیا ااس مزید انکشاف کیا۔
وہ مجھے استعمال کرتی رہی۔ اسے۔میرا پیسہ بہت پسند تھا لیکن وہ مجھ سے پیار نہیں کرتی تھی۔
جنوری 2020 کو مجھے پتہ چلا کہ اس کی شادی کسی اور شخص سے ہوئی ہے۔جب میں نے یہ سنا تو میں پاگل ہو گیا اور میں نے انسٹاگرام اور فیس بک پر اس کے نام کے ساتھ جعلی اکاؤنٹ بنائے۔ میں نے اس کی تصاویر اس وقت تک شائع کیں جب تک کہ اس نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا تھا۔
اس شخص کے مطابق اس نے رقم واپس کرنے کو کہا یا وہ اپنے شوہر کے سامنے اسے بدنام کرنے کے لئے تیار ہوجائے ۔
میرے پاس اس کی پانچ ہزار سے زیادہ تصاویر اور ہمارے درمیان تمام چیٹس کی ایک کاپی ہے۔
دبئی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اس نے دعوی کیا کہ لڑکی شادی میں تاخیر کرتی رہی اور اس نے اس سے مزید پیسے طلب کئے اور پھر اس نے منگنی توڑ دی۔
Source:Gulf News







