متحدہ عرب امارات

العین کے تین نئے علاقوں میں 26 اکتوبر سے پیڈ پارکنگ کا نفاذ، فی گھنٹہ فیس 2 درہم مقرر

خلیج اردو
ابوظبی موبیلٹی نے اعلان کیا ہے کہ العین کے تین نئے سیکٹرز میں 26 اکتوبر سے بامعاوضہ پارکنگ کا نظام فعال کر دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق شہری پارکنگ فیس درب ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے، جبکہ عام پارکنگ کی فیس 2 درہم فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

ابوظبی موبیلٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد رہائشیوں، وزیٹرز اور ملازمین کے لیے مختلف اداروں اور سہولتوں تک رسائی آسان بنانا اور روزمرہ آمدورفت کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

اس سے قبل کیو موبیلٹی نے فری فلو پیڈ پارکنگ کا نظام متعارف کرایا تھا، جس کے تحت درب والٹ کے ذریعے پارکنگ فیس خودکار طور پر ادا ہو جاتی ہے۔ مربوط ٹرانسپورٹ سینٹر کی نگرانی میں کام کرنے والے ادارے نے اس نظام کا آغاز 3 جون سے کیا تھا، جس کے لیے پارکنگ مشینوں یا دستی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

کیو موبیلٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارکنگ استعمال کرنے سے پہلے اپنے درب والٹ میں مناسب بیلنس یقینی بنائیں، تاکہ فیس کی ادائیگی میں رکاوٹ اور عدم ادائیگی پر خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔ اس نظام کے تحت فیس 2 درہم فی گھنٹہ ہے، جبکہ 24 گھنٹے کے لیے زیادہ سے زیادہ فیس 15 درہم مقرر ہے۔ یہ سہولت سال بھر، دن رات دستیاب ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button