خلیج اردو ویب ڈیسک |07-جولائ-2020ء|00:10PM
ام القوین: ام القوین پولیس کے محکمہ ٹریفک اور گشت نے گاڑی سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی حکمت عملی کے تحت ام القوین سڑکوں پر 14 نئے راڈاروں کی تنصیب اور انہیں چالو کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔
نئے ریڈار ہائ۔وے اور اندرونی سڑکوں پر لگائے گئے ہیں۔
ام القوین پولیس کے ترجمان نے کہا کہ راڈار حادثات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے جن میں پیدل چلنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گاڑیوں کی رفتار کی حد پر نظر رکھنے میں مدد کریں گے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ، ملک بھر میں محکمہ ٹریفک اور گشتوں نے گذشتہ سال [2019] میں 8،730،264 تیز رفتار قانون شکنیاں ریکارڈ کی تھیں جبکہ اس سے پہلے 2018 میں یہ تعداد 8،896،705 تھی۔
متحدہ عرب امارات کے وفاقی ٹریفک قانون کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز 3،000 درہم جرمانہ ، 23 بلیک پوائنٹس اور 60 دن تک انکی گاڑیاں ضبط کی جا سکتی ہیں۔







