
خلیج اردو
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دو روز میں دوبارہ کھولنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ اس سے قبل ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایک ہفتے کی مدت تجویز کی تھی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ دو روز میں اس منصوبے پر عمل درآمد کا امکان ایران کے نیک نیتی پر مبنی مؤقف کا ایک اور ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پہلے بھی واضح کر چکا ہے کہ اس کے مطالبات تسلیم کیے جائیں تو مختصر وقت میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی بحال اور مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ ایران نے اس منصوبے کو امریکا کی جانب سے اپنی شرائط تسلیم کیے جانے سے مشروط کیا ہے۔







