متحدہ عرب امارات

بحرین میں ایران میں روپوش مفرور دہشت گردوں کی معاونت پر تین افراد کو سزائیں

خلیج اردو
بحرین کی عدالت نے ایران میں روپوش مفرور دہشت گردوں کی معاونت، بغیر لائسنس کرنسی کے تبادلے کی خدمات فراہم کرنے اور ان جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کو منی لانڈرنگ کے ذریعے سفید کرنے کے الزامات میں تین افراد کو سزائیں سنا دیں۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو عمر قید اور دیگر قید کی سزائیں سنانے کے علاوہ جرمانہ عائد کیا اور 21 ملین بحرینی دینار سے زائد رقم ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button