
خلیج اردو
شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شہریوں سے متعلق قرضوں کے 66 مقدمات کے واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ان قرضوں کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار درہم ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وفاقی سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی ہدایت پر امارت میں قرضوں سے متعلق 66 مقدمات نمٹائے گئے، جن کے تحت مجموعی طور پر 22 لاکھ 71 ہزار نہیں بلکہ 2 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار درہم کے واجبات ادا کیے گئے۔
اس اقدام کا مقصد شارجہ کے شہریوں کو باوقار زندگی گزارنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔







