خلیج اردو-ویب ڈیسک-07 جولائی 2020ء|11:15PM|
ملک کے وزیر داخلہ نے متحدہ عرب امارات کے ایلیٹ پولیس دستوں کی کارروائیوں کی ایک شاندار ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شئیر کی۔
لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان ، جو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم بھی ہیں کی پوسٹ کردہ ویڈیو میں ڈرامائی مناظر دکھائے جاتے ہیں جب پولیس جنگی حالات سے نمٹنے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی ہے۔
سُعِدت بالاطلاع على تدريبات دورة الاستجابة ، نشكر القائمين على الدورة والمشاركين على الروح الإيجابية في ظل مستويات عالية من التنسيق والتعاون الدقيق بينهم، لتحقيق أعلى درجات الجاهزية للحفاظ على أمن الوطن وأمانه.
نفتخر بأبناء وبنات الوطن🇦🇪ماشاء الله عليهم pic.twitter.com/3YNAWE7yzy— سيف بن زايد آل نهيان (@SaifBZayed) July 7, 2020
یہ ویڈیو انہوں نے اس وقت شئیر کی جب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف نے صدارتی گارڈز کی وادی الشباک کیمپ میں وزارت داخلہ کے فیڈرل اسپیشل پولیس 71 کے کورسز کا جائزہ لیا۔
کورسز کسی بھی ممکنہ خطرات یا سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس افواج کو کنٹرول اور کمانڈ کے طریقہ کار پر تربیت دینے اور اہل بناتے ہیں۔
شیخ سیف نے اپنے دورے کے دوران ڈرل کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک بریفنگ لی جس کا مقصد پولیس فورس کو تربیت دینا تھا تاکہ وہ کسی بھی ممکنہ خطرات یا حفاظتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بن سکیں۔
بشکریہ:خلیج اردو







