متحدہ عرب امارات

شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شادی گرانٹ کے حصول کے لیے ماہانہ تنخواہ کی زیادہ سے زیادہ حد 30 ہزار درہم سے بڑھا کر 50 ہزار درہم کر دی ہے

خلیج اردو
شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شادی گرانٹ کے حصول کے لیے ماہانہ تنخواہ کی زیادہ سے زیادہ حد 30 ہزار درہم سے بڑھا کر 50 ہزار درہم کر دی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت اب 50 ہزار درہم یا اس سے کم ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد بھی شادی گرانٹ کے لیے اہل ہوں گے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق شارجہ کے حکمران نے یہ ہدایت ایک شہری کی درخواست پر براہ راست لائن پروگرام میں گفتگو کے دوران جاری کی، جو شارجہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شادی کے اخراجات کا مالی بوجھ کم کرنا اور نوجوان اماراتی شہریوں کو خاندان بسانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

شارجہ حکومت اس سے قبل بھی نوجوان شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کر چکی ہے۔ گزشتہ سال سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے شادی کی مناسبت سے 8 روز کی چھٹی متعارف کرائی گئی تھی۔

دوسری جانب شارجہ حکومت نے 10 نومبر کو امارات بھر کے 1100 شہری خاندانوں کے لیے نئے رہائشی امدادی پیکیج کی منظوری بھی دی۔ اس میں 500 خاندانوں کو ہاؤسنگ قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button