متحدہ عرب امارات

ڈی پی ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر قائم کیے جانے والے نئے بندرگاہی ٹرمینلز جبل علی پورٹ کا متبادل تو ہوں گے

خلیج اردو
ڈی پی ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر قائم کیے جانے والے نئے بندرگاہی ٹرمینلز جبل علی پورٹ کا متبادل تو ہوں گے لیکن اس کی جگہ نہیں لیں گے۔ کمپنی نے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد مشرقی ساحلی بندرگاہوں کی ترقی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ڈی پی ورلڈ نے فوجیرہ پورٹس اتھارٹی کے ساتھ 50 سالہ معاہدے کے تحت الرقیلات کنٹینر ٹرمینل اور دبا جنرل کارگو ٹرمینل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی پی ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو اور جی سی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد یوسف الحسن کا کہنا ہے کہ جبل علی جیسی بندرگاہ کی استعداد اور حجم حاصل کرنے میں مزید 40 سے 50 سال لگ سکتے ہیں۔

الرُقیلات ٹرمینل سالانہ 25 لاکھ کنٹینرز جبکہ دبا ٹرمینل 36 لاکھ ٹن جنرل کارگو سنبھالنے کی صلاحیت رکھے گا۔ دونوں ٹرمینلز آئندہ 18 سے 24 ماہ میں فعال ہونے کی توقع ہے۔

احمد الحسن کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد جبل علی بندرگاہ صرف چھ گھنٹے بند رہی اور اس کے بعد مسلسل فعال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد بندرگاہ کی سرگرمیاں مزید بحال ہوں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button