متحدہ عرب امارات

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھارت کے شہر ممبئی میں اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر مقامی کھیل کے رنگ میں حصہ لیا

خلیج اردو
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھارت کے شہر ممبئی میں اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر مقامی کھیل کے رنگ میں حصہ لیا، اس موقع پر دونوں نے کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق بھارتی کرکٹر پونم راوت سے بھی ملاقات کی۔ ممبئی کے علاقے بالارڈ اسٹیٹ میں ہونے والی اس سرگرمی کے دوران شاہی جوڑے نے بلے بازی کے جوہر دکھائے اور باری باری کریز پر آکر گلی کرکٹ کھیلی۔ اس موقع پر سبز رنگ کی وکٹیں اور کرکٹ بیٹ بھی توجہ کا مرکز رہے جبکہ دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔

شاہی جوڑے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلی کرکٹ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ کھیل کے لیے شکریہ۔ تصاویر میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو سچن ٹنڈولکر اور پونم راوت کے ساتھ وقت گزارتے اور کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دورے کے دوران شاہی جوڑے نے دی رائٹ پچ نامی غیر منافع بخش تنظیم سے وابستہ خواتین اور لڑکیوں سے بھی ملاقات کی۔ یہ تنظیم برطانیہ کی ایم سی سی فاؤنڈیشن کے تعاون سے کام کرتی ہے اور پسماندہ علاقوں کے بچوں میں کرکٹ کے ذریعے خود اعتمادی، قیادت کی صلاحیتیں اور تعلیم سے وابستگی بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button