(خلیج اردو) دوبئی عدالت نے ایک نیپالی باشندے کی رقم چوری کرنے میں مدد پر اس کے دو ہم وطن دوستوں پر فرد جرم عائد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک 34 سالہ نیپالی باشندہ جو ایک منی ایکسچینج میں کیشیر کے طور پر کام کرتا تھا اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر چوری کی ہوئی رقم کو نیپال منتقل کرنا چاہتا تھا ۔
نیپالی باشندہ جس کی رات کو ڈیوٹی ہوتی تھی نے ملک جانے سے ایک دن قبل منی ایکسچینج سے چھ لاکھ اکتالیس ہزار سات سو ایکانوے درہم چوری کرکے اپنے دوستوں کے حوالے کئے اور کہا کہ یہ انہیں بھیج دیں ۔
منی ایکسچینج میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کے مطابق ملزم نے رات کو جانے سے پہلے ایک تھیلے میں رقم ڈالی اور چلا گیا ۔
منی ایکسچینج منیجر نے بتایا کہ ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ رقم غائب ہے جب وہ ڈیوٹی پر نہیں آیا اور ہم نے اسکا پاسپورٹ بھی چیک کیا تو وہ اسے اپنے ساتھ کے گیا تھا ۔
پولیس نے تحقیقات سے اس کے دو ہم وطنوں کو پکڑ لیا جن سے پانچ لاکھ چالیس ہزار درہم وصول ہوئے جبکہ باقی رقم غائب تھی ۔
عدالت نے دو نیپالیوں پر چوری کی رقم ساتھ رکھنے ہر فرد جرم عائد کردیا جبکہ مرکزی مجرم ابھی تک مفرور ہے ۔ کیس کی سماعت 29 جولائی تک موخر کردی گئی ۔
Source : Gulf News







