( خلیج اردو ) ابو ظہبی کے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق ابوظہبی کے شہری اور رہائشی زندگی معمول پر آنے کے لئے پر امید ہیں ۔ آٹھ ہزار افراد پر مشتمل سروے سے معلوم ہوا ہے 58 فیصد شہری چاہئے ہیں کہ زندگی معمول پر آجائے گی جبکہ 17 فیصد لوگوں نے رائے دی ہے کہ زندگی معمول پر آنے کے لئے اگلے سال کی نصف تک وقت لگ سکتا ہے ۔
مرد زندگی میں بہتری کے لئے زیادہ پر امید ہیں اور ساٹھ فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اس سال کے آخر تک سب ٹھیک ہوجائے گا جبکہ 54 فیصد خواتین نے یہ رائے دی ہے کہ اس سال زندگی معمول پر آجائے گی ۔
جن گھرانوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے انکا خیال ہے کہ زندگی معمول پر آنے میں ایک لمبا عرصہ لگ سکتا ہے ۔ ابوظہبی کے شہریوں میں 38 فیصد لوگوں نے اپنے صحت کے بارے رائے دی کہ ہمیں اپنی صحت کی فکر ہے جبکہ 30 فیصد لوگوں نے امکان ظاہر کیا کہ کویڈ 19 کے سبب ہمیں اپنے مالی خسارے کی فکر ہے .
سروے کے مطابق 85 فیصد لوگوں نے رائے فی کی مستقبل کا دارومدار حکومت کے کردار پر ہوگا کہ کیسے وہ اس بخران سے باہر نکلتی ہے ۔ سروے کے مطابق 92 فیصد لوگ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے خوش ہیں کہ جس طرح ہر طبقے کے لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھا گیا ۔
ڈاکٹر مونا آل بخر نے کہا کہ یہ سروے کویڈ 19 کا لوگوں کی زندگیوں پر اثر اندازی معلوم کرنے کے لئے اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں پر اس وبائی مرض کے اثرات کو نظر انداز نہیں کرسکتے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ زیادہ لوگ پر امید ہے کہ زندگی معمول پر آنے میں زیادہ وقت نہیں لے گی ۔
Source : Khaleej Times







