متحدہ عرب امارات

Du ٹیلی کام کی سروس میں بڑا مسئلہ درپیش۔کالز بند۔جانیے کیا وجہ ہوئ

کمپنی اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے پر کام کررہی ہے۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 08 جولائی 2020|19:00 HRS|

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی DU کے نیٹ ورک میں مسئلہ۔صارفین کی شکایت کی کال نا ہونے کی شکایت۔جانیے کیا مسئلہ درپیش آگیا.صارفین نے یہ شکایات سماجی رابطے کی سائٹس پر کیں۔

https://twitter.com/zaidAlhusseini_/status/1280852323070345216?s=20

زید علی حسینی کا کہنا تھا کہ ” کیا ہو رہا ہے۔میں کالز کیوں نہیں کر پارہا "۔

ڈو کسٹمر کیئر نے جواب دیا ، "ہیلو زید ہماری سروس میں کچھ رکاوٹ آرہی ہےاور ہماری سپورٹ ٹیم شام 5.43 بجے اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔”

جوتی ہمانی کا کہنا تھا کہ ” کیا یہ صرف DU کے صارفین کے ساتھ مسئلہ درپیش ہے۔میں بھی اسی صورتحال سے دوچار ہوں "۔

گلف نیوز نے DU سے رابطہ کیا اور ان کا کہنا تھا "جانے والی کالوں میں کوئ مسئلہ درپیش آیا ہے جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ اور یہ متعدد جگہ پر ہوا۔ ہماری تکنیکی ٹیم اس کی جانچ کر رہی ہے اور یہ جلد ہی حل ہوجائے گی۔

بتایا گیا تھا کہ شام 6.30 بجے تک سروس کو بحال کردیا گیا تھا۔

بشکریہ:گلف نیوز

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button