خلیج اردو ویب ڈیسک 08 جولائی 2020|19:15HRS

1:متحدہ عرب امارات کے غیر استعمال شدہ وزٹ ویزوں کا کیا ہوگا جو سفری پابندیوں کے نفاذ سے قبل ہی جاری کیے گئے تھے؟

گلف نیوز کے ایک قاری کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور وہ وزٹ ویزا کی حیثیت کے بارے میں وضاحت چاہتے تھے۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے وزٹ ویزا کے لئے 15 مارچ کو درخواست دی تھی۔ متحدہ عرب امارات نے 18 مارچ 2020 سے پروازیں معطل کردی تھیں۔

کیا معطل ویزے دوبارہ بحال کیے جائیں گے؟

قاری نے اس مسئلے پر وضاحت کی درخواست کی۔

AMERمراکز کے مطابق ، غیر استعمال شدہ ویزا 17 مارچ 2020 کو خود بخود منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
ایسے منسوخ شدہ ویزوں کی فیس واپس نہیں ہوگی۔

فی الحال رقم کی واپسی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ تاہم ، آمیر مراکز نے واضح کیا کہ کسی بھی اپ ڈیٹ کا اعلان سرکاری جی ڈی آر ایف اے چینلز کے ذریعے کیا جائے گا۔
بشکریہ:گلفنیوز







