متحدہ عرب امارات

دبئی سیاحوں کے لیے کھل گیا،  پی آئی اے سمیت 13 بین الاقوامی ایئر لائنز نے پروازیں شرع کر دیں

امارات کو  7 جولائی سے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے

 

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر امارات میں لگائے گے لاک ڈاؤن کو ایس او پیز کے ساتھ ختم کر دیا گیا ہے۔ اور امارات کو  7 جولائی سے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔  دبئی کو سیاحوں کے لیے کھولتے ہی 13 بین الاقوامی ایئر لائنز نے دبئی کے  لیے  پروازیں شرع کر دیں۔

دبئی کے لیے پروازں کا آغاز کرنے والی 13 بین الاقوامی ایئر لائنز درج ذیل ہیں
ایئر بلیو، ایئر فرانس، سیبو پیسیفک ، مصر ایئر، ایتھوپین ایئر لائنز، گلف ایئر، کے ایل ایم، لوفتھانسا، مہان ایئر، مڈل ایسٹ ایئر لائنز، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، فلپائن ایئر لائنز اور رائل اردنیان۔

سیاحوں کے استقبال کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط کا نفاذ کیا گیا ہے۔ جن پر سیاحوں اور عملے کو سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

حفاظتی اقدامات اور قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:
امیگریشن کاؤنٹرز پر حفاظتی پلیکس گلاس، تھرمل اور ٹمپریچر اسکریننگ، سیاحوں اور عملے کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نشانات  اور جراثیموں سے پاک کرنے عالمی معیار کو اپنایا گیا ہے۔

مسافروں کےلیے ضروری ہدایات اور احکامات درج ذیل ہیں:
مسافروں کے لیے ماسک اور دستانے پہننا لازم ہوگا

مسافروں کے لیے ہدایت ہے جس ایئر لائن کے ساتھ وہ سفر کر رہے ہیں اس سے روانگی اور آمد کے ٹرمینل کے بارے معلومات حاصل کریں۔

مسافروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رونگی سے تقریبا چار گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پہنچیں۔

درج بالا ہدایات پر عمل نہ کرنے والے مسافر یا سیاح کو ٹرمینل کی عمارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button