متحدہ عرب امارات

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانےسے منع کردیا

ایتھوپیا کی جانب سے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانےسے روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایتھوپیا نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے جس کے ذریعے پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روکنے سے متعلق کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایتھو پیا کی حکومت نے پاکستانی پائلٹس کو لائسنسوں کی تصدیق کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی تصدیق کی جائے اور بتایا جائے پی آئی اے کےکن پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔

 گزشتہ روز پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے پر امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے کہ جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔

مشکوک لائسنس والے پاکستانی پائلٹس کی کہانی سامنے آنے کے بعد 30 جون کو یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button