خلیج اردو آن لائن: اتوار کے روز ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں ابوظہبی پولیس کو ٹائروں کے جائزے کے لیے ڈرئیوروں کو روکتے ہوئے اور ٹائر ناقص ہونے کی صورت میں ڈرائیورں کی ٹائر تبدیل کروانے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے ڈارئیوروں کو اچھی کوالٹی کے ٹائر استعمال کرنے اور انکی ایکسپائری کی تاریخ کا خیال رکھنے کا کہا گیا ہے۔
#شرطة_أبوظبي تدعو السائقين إلى ضرورة فحص الإطارات والتأكد من سلامتها، واستبدالها في حالة انتهاء صلاحيتها أو وجود أي تشققات عليها أو انتفاخ، والحرص على استخدام الأصناف الجيدة و المطابقة للمواصفات لتجنب الحوادث المرورية التي تقع بسبب انفجارها#وام pic.twitter.com/TkTTGaYCP9
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) July 12, 2020
پولیس کے مطابق ٹائر کے پھٹنے سے خطرناک حادثے کا خطرہ ہوتا ہے۔ پچھلی گرمیوں میں ٹائر پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں 3 لوگوں کی جان گئی تھی اور 2 زخمی ہوئے تھے۔ اس دوران 6000گاڑیوں کے ناقص ٹائروں کے استعمال پر چلان کیے گے تھے۔
یاد رہے کے حال ہی میں دبئی میں کوڑا کرکٹ کے کا ٹرک سڑک پر کھڑی بس میں جا ٹکرایا تھا۔ بس ٹائڑ پھٹنے کے باعث سڑک پر کھڑی کی گئی تھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 2 لوگوں کی جان گئی جب کے 5 زخمی ہوئے تھے۔
Source: Khaleej Times







