(خلیج اردو دبئی) ابو ظہبی میں منگنی تقریب میں شرکت کے بعد 20 افراد میں کرونا وائرس تشخیص ہوا ہے یہ واقع سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔
ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ کرونا وئرس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کیا جائے ایسا نہ کرنے سے خطرناک نتائج برامد ہو سکتے ہے ۔
پبلک ہیلتھ سنٹر نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری کاموں کے لئے گھر سے نہ نکلا کریں کیونکہ اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے بے شمار مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔
ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر کے مطابق ایک امارتی باشندہ جو اپنے عزیز کی فوتگی میں گیا تھا وہاں سے کرونا وائرس کا شکار ہوا مگر ابتدائی طور پر اس میں کرونا وائرس کے اثرات نمودار نہیں ہوئے ۔
کچھ دنوں کے بعد اس نے اپنے گھر میں بیٹی کی منگنی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا جس میں بھی سماجی فاصلے کا اہتمام نہیں کیا گیا جس کے دوہفتے بعد گھر کے افراد میں کویڈ 19 کے اثرات نمودار ہوئے ۔ ایک شخص کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد بھی کویڈ 19 سے متاثر ہوئے ۔ اگر تقریبات میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جاتا تو سب افراد کرونا وائرس سے محفوظ رہتے لہذا سب کو کویڈ 19 کے بارے واضخ کردہ اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
Source : Gulf News







