متحدہ عرب امارات

دبئی میں افغان باشندہ 80 ہزار درہم چوری کے الزام میں گرفتار

(خلیج اردو دبئی ) دبئی کے علاقہ نیف میں جیولری کمپنی میں کام کرنے والا مصری نژاد ملازم کو راستے میں ہی لوٹ لیا گیا جس کی رپورٹ نیف پولیس سٹیشن میں درج کرلی گئی ۔
جیولری کمپنی میں کام کرنے والا مصری نژاد ملازم بینک سے رقم سائیکل پر دوکان منتعقل کررہا تھا جس کے بیگ میں 5 لاکھ درہم جبکہ لفافے میں 80 ہزار رقم موجود تھی ۔ سائیکل پر سوار ملازم جب ایک گلی میں داخل ہوا تو سامنے سے مبینہ ملزم نے اس پر حملہ کردیا ۔ اسکو زخمی کر کے لفافہ چھین کر فرار ہوگیا ۔ جیولری کمپنی کے ملازم نے اسکا پیچھا کیا مگر ناکام رہا جس کے بعد اس نے دوکان کو اطلاح دی اور پھر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی ۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی جس سے معلوم ہوا کہ ملزم نے ٹیکسی لے کر وہاں سے فرار اختیار کیا ۔ واقع کے دو ہفتے بعد ملزم القوص میں ایک بینک کے قریب پکڑا گیا ۔

جیولری کمپنی کے اہلکار نے اسکو پہچان لیا مگر افغانی نژاد باشندے نے الزام کو مسترد کیا ۔ پولیس نے عدالت میں افغان باشندے کو پیش کیا مگر اس نے وہاں بھی الزام کو مسترد کیا ۔ عدالت نے اگلی سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی ۔

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button