متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مساجد کے بارے اہم اعلان کردیا گیا

مساجد میں 50 فیصد نمازیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگ

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات حکومت نے مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مساجد میں 50 فیصد نمازیوں کی آمد کا شروع ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات حکومت نے حکم نامہ جاری کیا ہےجس کے مطابق اب مسجد میں 50 فیصد تک لوگ نماز ادا کرنے کے لئے داخل ہوسکتے ہیں جن کو جاری کردہ اصولوں پر عمل کرنا ہوگا ۔

متحدہ عرب امارات میں مساجد میں نماز پر پابندی لگائی گئی تھی جو 1 جولائی کو اٹھا دی گئی اور 30 فیصد افراد کو باجماعت نماز کی اجازت دے دی گئی تھی ۔ اب 3 اگست سے مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا جائے گا اور 50 فیصد تک افراد باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں ۔
نمازیوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ نماز ادا کرتے وقت دو میٹر کا فاصلہ رکھیں جبکہ اذان اور نماز کے درمیان وقفہ 10 فیصد ہوگا جبکہ مغرب نماز کے وقت اذان اور نماز کے درمیان وقفہ 5 منٹ کا مقرر کیا گیا ہے ۔

نئے جاری کردہ ہدایات کے مطابق 60 سال سے زیادہ اور 12 سال سے کم عمر کے افراد کو مسجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ مسجد میں داخلے کے وقت رش کرنے سے اجتناب کرنا اور مسجد میں ہاتھ ملانے پر پابندی ان ہدایات میں شامل ہے ۔

مسجد میں قرآن مجید کی کتابی صورت پر پابندی کی وجہ سے الیکٹرانک قرآن مجید میں تلاوت کو ترجیح دی جائے اور مساجد میں اپنا جائے نماز ساتھ لائے جس کو واپس لیجانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button