
(خلیج اردو ) شارجہ میں چار نئے سیاختی ممصوبے شروع کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔نئے سیاختی مقامات خور فقان ، کلبا، آل دید اور
ملیحہ میں کھولیں جائینگے
مروان بن جاسم آل سرکال، ایکزیکٹیو چیر مین شارجہ انویسمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، شوروق نے لائیو ٹی وی شو میں بیان دیا ہے کہ شارجہ میں بڑے پیمانے پر چار سیاختی اور تفریحی مقامات بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔
اس منصونے کا مقصد شارجہ کوایک فطری طور پر سیاختی مقام بنانا ہے تاکہ امارت کے مرکز اور مشرقی علاقوں کو مزید ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکے ۔ آل سرکال نے مزید کہا کہ ہے شارجہ کے حکمران شیخ سلطان بن محمد آل قاسیمی کے نظریئے کے مطابق جلد ہی شارجہ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا لائے عمل جاری کردیا جائے گا۔ جس سے شارجہ کو ثقافتی اقدار کے ساتھ سیاختی اور تفریحی مرکز کے طور پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ شارجہ کی ثقافتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی اور بین القوامی سیاخوں کی توجہ کا مرکز بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا ۔
آل سرکال نے مزید کہا کہ نئے منصوبوں کی ضرورت سیاخوں کی بڑی تعداد کے آمد کے بعد محسوس کی گئی جو متحدہ عرب امارات میں اپنا وقت گزارنے آتے ہیں ۔آل سرکال نے کہا کہ نئے منصوبوں سے امارات میں کاروبار کرنے والے افراد کے لئے بھی مواقع میں اضافہ ہوجائے گا ۔
آل سرکال نے کہا کہ نئے منصوبوں میں سمندری ساحلوں پر دو نئے 5 سٹار ہوٹل شامل ہونگے پہلا ہوٹل خور فقان کے ساحل پر جس میں شہر کے پہلے واٹر پارک کے ساتھ 66 رہائشی منصوبے شامل ہیں ۔دوسرا ہوٹل کلبا واٹر فرنٹ کے سامنے بنایا جائے گا یہاں پر شروق اور ایگل ہلز کی جانب سے مرحلہ وار منصوبوں پر کام پہلے سے جاری ہے ۔
صیح ال بردی کبیر سفاری پارک میں 60 بنیادی کرایہ دار فیملی ریٹریٹ عمارتیں بھی بنائی جائے گی جو کہ آل دید کے مرکز میں واقع ہے ۔ یہ سفاری پارک شارجہ کا پہلا پارک ہوگا جہاں 50 ہزار جانوروں کو بھی رکھا جائے گا ۔
ال سرکال نے کہا ہے کہ مون ریٹریٹ جو شوروق ملیحہ کا پہلا آرکیالوجیکل مقام ہوگا اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا
Source: Khaleej Times







