متحدہ عرب امارات

شارجہ میں اسپتال گیٹ پربھارتی نژاد خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

بچی اور ماں دنوں صحت یاب اسپتال میں داخل

(خلیج اردو )شارجہ میں اسپتال گیٹ پربھارتی نژاد خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔بچی اور ماں دنوں صحت یاب اسپتال میں داخل کردی گئی ہے ۔

برجیل اسپتال شارجہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ پیش آیا جب ایک بھارتی نژاد خاتون پروین بانو کے ہاں اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی بچی کی پیدائش ہوگئی ۔ بھارتی شہری چنائی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ڈیلیوری کے لئے 16 اگست کی تاریخ دی گئی تھی مگر خاتون پت پہلے سے ہی اثرات نمودار ہوگئےجس کے بعد خاتون اسپتال کے جایا گیا مگر راستے پر ہی بچی کی پیدائش کا عمل شروع ہوگیا اور جب اسپتال گیٹ پر پہنچی تو بچی کی پیدائش ہوچکی تھی جس کے بعد نرسس نے پہنچ کر خاتون کی مدد کی اور پردے کا انتظام کر لیا ۔ بچی کے پیدائش کے بعد دونوں کو اسپتال میم داخل کرا کر اعلاج شروع کر لیا گیا ۔

ڈاکٹر حالہ آل تائی نے بتایا کہ میرے کیرئیر کا یہ پہلا کیس ہے جو مجھے یاد رہے گا اور میں اپنے بچوں کو بھی اس کے بارے میں بتانا پسند کرونگی۔ لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ بچی کا وزن 65۔2 کلو گرام ہے اور اسکو انتہائی نگہداشت والے چیمبر میں رکھ گیا ہے ۔ خاتون کو بھی دو دنوں تک اسپتال میں رکھا گیا جس کے بعد انکو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

والدین نے نومود بچی کا نام ابشین رکھا ہے چونکہ انکی پہلی بیٹی کا نام تعشین ہے ۔ والدین نے بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم جلد گھر جانے کے لئے بے قرار ہے ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button