خلیج اردو – امارات نیوز ایجنسی کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوم برگ نے المری کی منصوبہ بند ی میں معاشی مراعات کے پیکیجز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل کمپنیوں اور بینکوں کی مدد کے لئے امارات کے مرکزی بینک کے 256 ارب درہم کے اقدامات سمیت دیگر پیکیجز شروع کیے ۔
آئی ایچ ایس مارکیٹ کے گذشتہ ہفتے مرتب کردہ اعدودوشمار پرچیزنگ منییجرز انڈیکس پی ایم آئی کے مطابق ان اقدامات پر بروقت عملدرآمد متحدہ عرب امارات کی معیشت میں پچھلے مہینے میں بہتری کا عکاس ہے۔ ملک کے معاشی شعبوں کی مدد کایہ منصوبہ ، جسے یو اے ای کی کابینہ نے منظور کیا تھا ، اس میں 33 اہم اقدامات شامل ہیں اس کا مقصد تین مراحل میں آٹھ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔
وزیر اقتصادیات نے اعلان کیا کہ وہ ایک محفوظ اور مستحکم معاشی ماحول پیدا کرتے ہوئے موجودہ معاشی صورتحال کی ضروریات کو مدنظر رکھنے کے لئے اقدامات کا آغاز کرے گا ۔ اس منصوبہ سے سرکاری طرز عمل اور کاروباری سرگرمیوں پر ان کے اثرات کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمت کی پیش گوئی کے ساتھ موجودہ حالات کی روشنی میں عالمی تبدیلیوں کی نگرانی میں مدد ملے گی۔
وزارت معیشت نے تنظیمی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے وفاقی مسابقت ، شماریات اتھارٹی اور مقامی اور وفاقی شراکت داروں کے ساتھ مل کر نیٹ ورکنگ کے اقدامات بھی شروع کیے ہیں جو خطے کی سب سے بڑی معیشتوں میں ملک کی ساکھ کو مستحکم کریں گے







