خلیج اردو آن لائن: یو اے ای حکومت کی شناخت اور شہریت کی وفاقی اتھارٹی ICA کیجا نب سے یکم مارچ کے بعد ختم ہونے والے وزٹ ویزوں کی رعایتی مدت میں ایک ماہ کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔
حکام کی جانب سے اس رعایت کا اعلان 10 اگست کو کیا گیا، جو اس سے پہلے ان ویزا ہولڈرز کے لیے ڈیڈ لائن تھی۔
ایک ماہ کی رعایتی مدت کا آغاز 11 اگست سے ہوگا۔
ICA کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں رعایتی مدت میں اضافے کا اعلان کیا گیا، ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ” شناخت اور شہریت کی وفاقی اتھارٹی ختم ہوچکے انٹری پرمٹ کے حامل افراد کے لیے رعایتی مدت میں ایک ماہ اضافہ کرتی ہے، جس کا آغاز 11-08-2020 سے ہوگا۔ اس اضافے کا مقصد ان افراد کو بغیر کسی جرمانے کے ملک چھوڑنے کا موقع دینا ہے”۔
"الهيئة الاتحادية للهوية والجنسية" تمدد مهلة حاملي أذونات الدخول للدولة المنتهية اعتباراً من 11 / 8 / 2020 ولمدة شهر، بهدف تمكينهم من المغادرة مع الإعفاء من كافة الغرامات المترتبة خلال هذه الفترة. #وام pic.twitter.com/RHPvpiFarm
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) August 10, 2020
لہذا اس اعلان کے مطابق ختم ہو چکے وزٹ ویزا ہولڈرز بغیر کوئی جرمانہ ادا کیے ایک ماہ کے دوران یو اے ای چھوڑ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ویزا ختم ہوجانے کے بعد رہائش اختیار کرنے پر پہلے دن کا جرمانہ 200 درہم جبکہ اس کے بعد ہر دن کا جرمانہ 100 درہم ہے۔
واضح رہے کہ اس پہلے حکام کی جانب سے یکم مارچ کے بعد ختم ہونے والے وزٹ ویزوں کے حامل افراد کو 18 اگست تک ملک چھوڑ دینے کا کہا گیا تھا۔ جو اس کے اعلان کے بعد تبدیل ہوگیا ہے۔
Source: Gulf News







