متحدہ عرب امارات

دُبئی میں پاکستانی مرد کی فلپائنی خاتون سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر گرفتاری

دُبئی پولیس نے ملازمت کی تلاش میں دُبئی آئے پاکستانی باشندے کو شرمناک حرکات پر گرفتار کر لیا ہے۔ وزٹ ویزے پر آئے 38سالہ پاکستانی نے ایک خاتون کو رات کے وقت اکیلا دیکھ کر اس سے انتہائی بے ہودہ حرکات کی تھیں۔

خلیج اردو – ا ستغاثہ کے مطابق ملزم نے جنسی حرکات کرتے وقت شراب بھی پی رکھی تھی۔ فلپائنی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ انٹرنیشنل سٹی میں واقع ایک  عمارت میں مقیم ہے۔ وقوعہ کی رات تین بجے وہ اپنی رہائش گاہ کے ساتھ واقع پارکنگ سے باہر نکل ہی رہی تھی جب ملزم پیچھے سے اس کے پاس آیا اور ناذیبہ حرکت کی

وہ ملزم کی اس بے ہودہ حرکت سے خوفزدہ ہو گئی وہاں سے فوراً بھاگ کر سیکیورٹی گارڈ کے پاس چلی گئی۔

سیکورٹی گارڈملزم کے پیچھے بھاگا مگر اتنی دیر میں پاکستانی مرد فرار ہو چکا تھا۔

تاہم بعد  میں  فلپائنی خاتون اپنی رہائش گاہ کی بالکونی میں پہنچی تو اسے ملزم ایک قریب ہی واقع رہائشی عمارت میں داخل ہوتا دکھائی دیا۔ جس پر اس نے فوراً پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رہائشی عمارت سے تلاش کرنے کے بعد گرفتار کر لیا

اس مقدمے کا فیصلہ 25 اگست کو سُنایا جائے گا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد دیکھتے ہوئے اسے سزا سُنائے جانے کا بھرپور امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button