Khaleخلیج اردو آن لائن: بیرون ملک پھنسے متحدہ عرب امارات کی رہائشیوں کے لیے خوشخبری، ابو ظہبی آنے کے لیے ICA کی منظوری کی شرط ختم کر دی گئی۔
نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کی جانب سے شائع کردہ خبر کے مطابق ابوظہبی ایئر پورٹ کی جانب سے تمام ایئر لائینز کو کو بتایا گیا کہ بیرون ملک پھنسے یو اے ای کے رہائشی اگر ابو ظہبی آتے ہیں تو ان کے لیے ICA کی جانب سے ٹریول پرمٹ حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔ اس نئے قانون کا اطلاق کل یعنی 11 اگست سے ہوگا۔
گلف نیوز کی جانب سے دعوا کیا گیا ہے کہ انہیں انکے ذرائع کا کہنا تھا کہ سوموار کے روز ایئر لائنز کوبھیجے گے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ” یو اے ای کے ایسے رہائشی جن کے ویزے ابھی ختم نہیں ہوئے اگر وہ ابو ظہبی انٹر نیشنل ایئر پورٹ اترتے ہیں تو انہیں اب ICA کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی”۔
گلف نیوز کی جانب سے جب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ریجنل مینجر مظہر عباس سے اس خبر کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو تو ان کے کہنا تھا کہ” ہاں، ہمیں ایمیل کے ذریعے نوٹیفیکشن بھیجا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے ابوظہبی آنے والے رہائشیوں کو اب ICA کا ٹریول پرمٹ حاصل نہیں کرنا پڑے گا”۔
عباس کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اپرول کا انتظار کرتے یو اے ای سے باہر پھنسے رہائشیوں کے لیے ایک بہت بڑا ریلیف ہے۔
واضح رہے کہ بیرون ملک پھنسے یو اے ای کے ایسے رہائشی جو ابوظہبی کے علاوہ کسی اور ائیرپورٹ پر آنا چاھتے ہوابھی بھی یو اے ای واپس آنے سے پہلے GDRFA سے منظوری لینی ہوگی۔
تاہم ایسے رہائشی جن کے پاس ابو ظہبی، شارجہ، عجمان، ام القواین، راس الخیمہ، اور فجیرہ کے وزیے ہیں انہیں ICA کے سمارٹ چینلز پر رجسٹر ہونا کی ضرورت ہے۔
لکن اب، یو اے ای کے ایسے رہائشی جن کے ویزے ابھی ختم نہیں ہوئے اگر وہ ابوظہبی کے ایئر پورٹ اترتے ہیں انہیں ICA کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کرنے ضرورت نہیں ہے۔
جبکہ خلیج ٹائمز پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے تمام ٹریول ایجنٹوں کو نوٹیفکیشن بھیجا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ” ایسے مسافر جن کے پاس یو اے ای کا ویلڈ رہائشی ویزا ہے انہیں ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے کے لیے ICA کے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی”۔
خلیج ٹائمز کی جانب سے جب پی آئی اے ترجمان سے بات کی گئی تو انہوں نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ وہ یو اے ای کی ویلڈ رہائشی ویزا کے حامل پاکستانیوں کی سفر کے کے لیے بکنگ کر رہے ہیں۔
دیگر قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی:
واضح رہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے بنائے گئے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ابو ظہبی سمیت یو اے ای کے کسی بھی ایئر پورٹ پر آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم ہے۔
یو اے ای آنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کب کروانا ہے اور کس لیبارٹری سے کروانا ہے یہ جاننے کے لیے درج ذیل مضمون پڑھیں:
یو اے ای کی جانب سفر کرنے قبل کورونا ٹیسٹ کب کروانا ہے اور کس لیبارٹری سے کروانا ہے
اس کے علاوہ ابوظہبی سمیت یو اے ای کے کسی بھی دوسری امارات پہنچنے پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم اور قرنطینہ سے متعلق بیان حلفی بھر کر دینے کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی، لہذ اس قانون پر عمل کرنا ہوگا۔
مزید برآں ختم ہوچکے ویزوں کی تجدید کب اور کیسے ہوگی اور اس کے لیے رعایتی مدت کا دروانیہ کیا ہوگا، اس حوالے سے مکمل تفصیلا ت کے لیے نیچے دیا گیا مضمون پڑھیں:
ختم ہوچکے ویزوں کی تجدید کب اور کیسے ہوگی ، مکمل تفصیلات پڑھیئے
Source: Khaleej Times, Gulf News







