متحدہ عرب امارات

دبئی میں یونیورسٹیوں کو اختیاطی تدابیر کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی

دبئی نالیج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 188 نکاتی ہدایت پر مشتعمل پالیسی جاری کردی

(خلیج اردو ) دبئی میں یونیورسٹیوں کو اختیاطی تدابیر کے ساتھ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔کیمپس میں جمز اور سپورٹس مقامات کھولے رہنگے تاہم سوئمنگ پولزبند کئے جائینگے ۔

کھیل کے مقابلوں میں سماجی فاصلے برقرار رکھنا ہونگے ۔ رننگ کے دوران طلباء اور کوچز پر ماسک پہننا لازمی نہیں ہونگے ۔ یونورسٹی میں کیفے اور ریستوران کھولے رہنگے جہاں سخت خفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا ۔ یونیورسٹی میں فوڈ ڈیلوری پر پابندی عائد ہوگی ۔

یونورسٹی میں کانفرنس، سیمینار ،کھیلوں کے ٹورنامنٹ، فیسٹیول، چھٹی کے دن تقاریب ،اسپیشل پرفارمنس ، اجتماعات سیر و تفریخ کے ٹریپس، جشن اور طلباء کیمپس کا انعقاد نہیں کیا جائے گا ۔
بریک کےدوران طلباء اور سٹاپ کو ایک میٹر کے فاصلے کے ساتھ بیھٹنا ہوگا اور سماجی فاصلے کا خیال رکھ کر وقت گزارنا ہوگا ۔

کلاس روم میں 5۔1 میٹر فاصلےکے ساتھ بیٹھنا ہوگا جبکہ کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے لئے علیحدہ کمرے کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔جوتوں اور بیگز کو باقاعدگی سے سپرے کرنا ہوگا اور ٹائلٹس ،انتظار گاہوں کو باقاعدگی سے سپرے کرنا ہوگا ۔

یونیورسٹی میں لگائے گئے مشین کو بھی باقاعدگی سے سپرے کرنا ہوگا جبکہ یونیورسٹی میں تمام افرادکے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

دبئی نالیج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 188 نکاتی ہدایت پر مشتعمل پالیسی جاری کردی ہے جس پر عمل برآمد یقینی بنانا ہر یونیورسٹی کی ذمہ داری ہوگی ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button