متحدہ عرب امارات

غیر ملکی مکینک کا گھر میں مرمتی کام کے دوران ملازمہ سے جنسی حرکات

سرکاری استغاثہ کے ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ ایشیائی شخص گھر کے باتھ روم میں مرمت کا کام کر رہا تھا جب اس نے گھر کی نوکرانی کو مبینہ طور پر ہراساں کیا۔

خلیج اردو –  فلپائینی نوکرانی نے تفتیش کار کو بتایا ہے کہ   ملزم دوپہر کے وقت ان کے کفیل کے گھر پہنچا   تب وہ اپنے اجر کے بچے کی دیکھ بھال میں مصروف تھی

اس نے مزید کہا کہ مدعا علیہ نے اس کے بعد اسے باتھ روم میں مرمت کا کام چیک کرنے کے لئے بلایا۔ ” اس نے کہا کہ مجھے حیرت ہوئی جب اس نے اچانک مجھے بار بار چھوا۔ میں باہر نکل کر کمرے میں چلی گئی

۔ چند منٹ گزرنے کے  بعد  وہ میرے پاس آیا اور مجھے بتایا کہ اس کا کام ہو گیا ہے۔ میں نے اس سے جانے کے لیے کہا

اس واقعے کے بعد ملازمہ کے کفیل نے متعلقہ کمپنی  میں شکایت درج کروائی  ،

جولائی میں پیش انے والے اس واقع کی رپورٹ البرشہ پولیس سٹیشن میں درج کی گئی تھی  جس کے بعد پولیس نے مذکورہ ملزم کا حراست میں لیا تھا  مقدمے کی سماعت 27 اگست کو ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button