متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان کی گاڑی پر بنائے گھونسلے میں پرندے کے بچے پیدا ہوگئے

شیخ ہمدان نے وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ کبھی کبھی زندگی میں چھوٹی چیزوں کے بڑے مقصد ہوتے ہیں

( خلیج اردو ) دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد کی گاڑی پر پرندے کے بنائے گھنسلے میں بچے پیدا ہوگئے جس کی وڈیو شیخ ہمدان بن محمد انسٹاگرام پر شئیر کی ہے اور لکھا ہے کہ کبھی کبھی زندگی میں چھوٹی چیزوں کے بڑے مقصد ہوتے ہیں ۔ شیخ ہمدان بن راشد کی وڈیو پر پہلے گھنٹے میں 2 لاکھ 30 ہزار لائکس اور 3 ہزار 700 کمنٹس آئے ۔

گزشتہ ہفتے شیخ ہمدان بن محمد کی مرسیڈیز گاڑی پر پرندے نے گھونسلہ بنایا تھا جس کو شیخ ہمدان کے حکم پر محفوظ رکھا گیا تھا ۔ ایک ہفتے بعد گھونسلے میں انڈوں سے بچے پیدا ہوگئے جس کو شیخ ہمدان نے شئیر کیا ہے ۔

شیخ ہمدان کی طرف سے جاری ویڈیو

دبئی کے ولی عہد نے گھونسلہ دیکھ کر حکم جاری کیا تھا کہ کوئی گاڑی کے قریب نہ جائے اور نہ ہی گاڑی کے قریب دوسری گاڑی پارک کی جائے تاکہ پرندے کوئی مسلہ پیش نہ آئے جس کو دنیا بھر میں پذیر آئی ملی تھی ۔

وڈیو میں پرندے کے دو بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جن کے ساتھ انکی ماں مشغول ہے ۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button