(خلیج اردو ) دبئی میں بلی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں دوست بن گئی۔
اپرنا گلدیال کا تعلق بھارت اور سعمیرا عزیم کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اپرنا اور سمیرا کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جب اپرنا نے بلی کے بارے میں پوسٹ دیا تھا ۔ سعمیرا نے پوسٹ کو دیکھا اور اپرنا سے رابطہ کیا ۔ رابطہ دوستی میں بدل گئی اور آج دونوں ایک دوسرے کے گھر اکثر آتی جاتی ہے اور ایک دوسرے ہی گہری دوست بن چکی ہے ۔
سعمیرا نے میڈیا کو بیان دیا ہے کہ ہم سیاست سے بالاتر ہوکر سوچتے ہیں کیونکہ ہم دونوں کو جانوروں سے لگاو ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے لوگوں کی ثقافت ملتی جلتی ہے اور سیاست بھی ۔ سیاسی افراد نے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جدا کیا ہوا ہے ۔
سعمیرا نے کہا کہ ہماری دوستی ہونے کو دو سال ہوچکے ہیں اور ہم نے سوچا کیوں نہ ہم اپنے شوہروں کی ملاقات بھی کرالیں تو ہم کامیاب ہوگئے اور ہمارے شوہر بھی ایک دوسرے سے ملے اور دونوں کو مل کر اچھا لگا ۔ اب ہم اکثر ایک ساتھ گھومنے جاتے ہیں اور بہت اچھا لگتا ہے ۔
پاکستان اور بھارت کی جشن آزادی پر بھی اکٹھا ہی پلان بنایا ہے اور 14 تا 15 اگست ہم خوب مستی کرنگے گھومنے جائینگے اور گیمز کھیلنے کا ارادہ بھی ہے ۔
Source:Khaleej Times







