
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی کے حکمران کی حیثیت سے دبئی انوسٹمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حوالے سے 2020 فرمان نمبر 24 جاری کیا ہے۔
اس فرمان کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم بورڈ کے چیئرمین جبکہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم وائس چیئرمین ہونگے ۔ بورڈ کے ارکان میں شیخ احمد بن سعید آل مکتوم، ریم بنت ابراہیم الہاشمی، سلطان بن سعید المنصوری، محمد ابراہیم الشیبانی، عبدالرحمن صالح الصالح، محمد ہادی الحسینی اور ہلال سعید الماری شامل ہیں۔ محمد ابراہیم الشیبانی منیجنگ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے میدان سٹی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بارے میں بھی 2020 کا فرمان نمبر25 جاری کیا ہے۔ یہ فرمان جاری ہونے کی تاریخ سے موثر ہیں اور یہ سرکاری گزٹ میں شائع ہوں گے۔
Source : WAM







