متحدہ عرب امارات

نیا ہجری سال ، ابو ظہبی میں مفت پارکنگ کا اعلان

ابوظہبی نے نئے ہجری سال کی تعطیل کے سبب 23 اگست بروز اتوار مفت پارکنگ کا اعلان کیا ہے۔

خلیج اردو – بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں ، انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 24 اگست ، 2020  پیر کے  صبح 7.59 بجے تک عوامی پارکنگ بیس مفت رہے گی

آئی ٹی سی نے گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ممنوعہ علاقوں میں اپنی گاڑیاں پارک نہ کریں اور گاڑیاں یا ٹریفک کی روانی کو روکا نہ کریں۔ اس میں عوام کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ شام 9 بجے سے صبح 8 بجے تک رہائشی پارکنگ سے متعلق  ضوابط پر عمل کریں۔

جہاں تک نئے ہجری سال کی تعطیل کے دوران بس خدمات کا تعلق ہے ، ابو ظہبی ، ال عین سٹی اور ال دھفرا ریجن میں عوامی بس سروس کے اوقات جمعہ کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس سے قبل آج شارجہ نے بھی  منتخب علاقوں  میں مفت پارکنگ کا اعلان کیا تھا۔

23 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، جس میں زیادہ تر امکان ہے کہ نئے سال کا آغاز چاند نظر آنے کے ساتھ ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button