متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے رہائشیوں کے لیے واٹس ایپ پر ایک نئے فراڈ سے متعلق وارننگ جاری

واٹس ایپ پر بینک اکاؤنٹ کے معطل کیے جانے سے متعلق موصول ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، سنٹرل بینک

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک کی جانب سے یو اے ای کے رہائشیوں کے لیے واٹس ایپ اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موصول ہونے والے ایک میسج کے حوالے سے ایک تازہ وراننگ جاری کی گئی ہے۔

سنٹرل بینک کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ پر آپ کے بینک اکاؤنٹ کی معلومات کے لیے موصول ہونے ولا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کے جواب میں اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینے سے پرہیز کریں۔

خیال رہے کہ آج کل یو اے ای کے رہائشیوں کو ایک میسج موصول ہو رہا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ” معاف کیجیے گا، ڈیئر کسٹمر آپ کا بینک اکاؤنٹ (اے ٹی ایم، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ) کچھ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منجمند کر دیا جائے گا۔ اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کروائیں ورنہ آپ کا اکاؤنٹ مستقل طورپر معطل کر دیا جائےگا”۔ اور اسی میسج میں ایک نمبر دیا گیا ہوتا ہے اور لوگوں سے اس نمبر 24 گھنٹے کے اندر کال کرنے کو کہا جاتا ہے۔

تاہم متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک اور دیگر بینکوں کی جانب سے صارفین کو بارہا ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے کسی میسج پر یقین نہ کریں اور اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ بصورت دیگر آپ کے ساتھ فراڈ ہو سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button