متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کو امریکہ کی جانب سے ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امید ہیں کہ سعودی عرب بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔

(خلیخ اردو ) وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ سعودی عرب اسرائیل امارات معاہدے میں شامل ہو جائے تو معاملات میں مزید بہتری آجائے گی ۔

Source:Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button