(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات کریڈٹ کارڈ ہیکنگ میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور آئے روز نئے کیسز رونما ہورہے ہیں ۔ کارڈ ہیک ہونے پر بینک ذمہ داری قبول نہیں کرتی جب تک پوری تحقیقات نہ کی جائے ۔
بینک کو اکثر یقین نہیں آتا جب تک پورا زور نہ لگایا جائے ۔ جب کریڈٹ کارڈ ہیک ہوجائے اور ایکاونٹ سے رقم نکالی جائے تو فوری پر بینک سے رابطہ کر کے کریڈٹ کارڈ کی نسل کرنا چاہئے ۔ کریڈٹ کارڈ کینسل کرنے کے بعد بینک میں شکایت درج کرانی چاہئے تاکہ بینک اپنی تحقیقات کا آغاز کر سکے ۔
اکثر بینک والے کریڈٹ کارڈ سے نکالی جانے والی رقم خو دوبارہ جمع کرنے کی ہدایت دیتے ہیں ۔ اگر کوئی ٹھوس وجہ پیش کی جائے تو بینک ایکاونٹ میں رقم رکھ لیتی ہے جسکو عارضی تصور کیا جاتا ہے ۔
اگر بینک تحقیقات کریڈٹ کارڈ مالک کے حق میں آئے تو رقم مستعقل ہوجاتی ہے اور اگر تحقیقات میں رقم کی منتقلی میں کریڈٹ کارڈ مالک کی غلطی نکل آئے تو سود سمیت رقم اس سے وصول کی جاتی ہے ۔
Source: Gulf News







