خلیج اردو آن لائن: دبئی میں مقیم بھارتی نژاد بزنس مین شفیع تھائیل نے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن وکررز اور ڈاکٹروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ننگے پاؤں دوڑ لگائی۔
شفیع تھائیل سخت گرمی کے باوجود راس الخیمہ میں جبل جیس پہاڑ پر لگاتار 21 کلومیٹر تک دوڑتے رہے۔ دوڑ کے آخری 100 میٹر میں انکے بچوں عائشہ اور اعلان نے بھی تھائل کے ساتھ دوڑ لگائی
تھائیل نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس دوڑ کو یو اے ای میں کورونا کے خلاف لڑنے والے وکرز کے نام کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ” میں فرنٹ لائن ورکرز کی ہمارے لیے دی گئی قربانیوں پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں”۔
تھائیل کا مزید کہنا تھا کہ ” انہوں نے یہ دوڑ 2 گھنٹے وار 50 منٹ میں طے کیا۔ اور دوڑ کے دورنا ایک حفاظتی گاڑی میرے پیچھے پیچھے رہی”۔
تھائل کا کہنا تھا کہ انہیں دوڑنے کا شوق دبئی میراتھون میں شرکت کے دوران پیدا ہونا۔ جس کے بعد انہوں نے مستقل دوڑنا شروع کردیا اور وقت کے ساتھ ننگے پاؤں دوڑنے لگا۔
تھائیل دبئی میراتھون میں حصہ لے چکے ہیں، اس کے علاوہ بھارت میں چننائی میراتھون اور ابوظہبی میراتھون میں شرکت کر چکے ہیں۔ اس سال انہیں برلن میراتھون میں حصہ لینا تھا لیکن کورونا کے باعث مقابلہ منسوخ ہوگیا۔
تھائیل نے بتایا کہ وہ ننگے پاؤں دوڑتے ہوئے کوئی پریشانی محسوس نہیں کرتے، وہ ننگے پاؤں دوڑتے ہوئے اپنے پنجوں پر پہلے وزن ڈالتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ” جبل جیس میں انہوں نے صبح 4 بج کر 30 منٹ پر دوڑ شروع کی جو سڑک کے گرم ہونے سے پہلے 7 بج کر 20 منٹ پر ختم ہوگئی۔ اس دوران میرے کوچ ڈاکٹر موہن داس بھی میرے ساتھ رہے”۔
Source: Khaleej Times







