(خلیج اردو ) فجیرہ میں پولیس سے بھاگنے پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈرائیور پر جرمانہ عائد کر دیا گیا اور گاڑی ضبط کر لی گئی ۔ سٹریٹ رائڈرز کو پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کو نئی طرز پر تشکیل کرنا جرم جو ماحول دشمن ہے اور شور شرابہ پھیلتا ہے ۔
فجیرہ پولیس نے ڈرائیور کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ گاڑی گلی میں چلا رہا تھا اور اس سے دھواں اور زیادہ شور نکل رہا تھا ۔
وفاقی ٹریفک لاء کے مطابق پولیس سے گاڑی بھاگنے کی سزا 800 درہم اور لائسنس پر 12 کالے دھبے لگائے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 30 دنوں تک گاڑی ضبط کی جاتی ہے ۔
وفاقی ٹریفک قانون 178،2017 کے مطابق شور مچاتی ہے اس پر 2 ہزار درہم جرمانہ ہے اور اونچی موسیقی سننے پر 4 سو درہم کا جرمانہ ہے ۔جولائی میں 11 ہزار گاڑیوں کو جرمانہ کیاگیا
Source : Khaleej Times







