متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 3 ہزار درہم جرمانہ

ابوظہبی میں ایک سال میں 4 سو24 خلاف ورزیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا

(خلیج اردو ) ابوظہبی میں ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ابوظہبی میں ایک سال میں 4 سو24 خلاف ورزیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر جرمانہ پہلے ہزار درہم تھا جو اب تین ہزار درہم کردیا گیا ہے جبکہ ایک مہینہ کے لئے گاڑی بھی ضبط کی جائے گی ۔

انتظامیہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایمرجنسی گاڑیاں جن میں ایمبولنس ، آگ بجانے والی گاڑیاں اور پولیس پیٹرول گاڑیاں شامل ہے ۔ ایسی گاڑیوں ہنگامی صورتحال میں موقع پر پہنچنے کی کوشش کرتی ہے لہذا ان کو راستہ نہ دینا انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو راستہ دینے کے لئے ایک طرف پر گاڑی کو گمانا چاہئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے بیشتر آگاہی مہمات چلائی گئی ہے جس میں ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ اکثر آفیشل گاڑیوں کو ہنگامی صورتحال میں راستہ نہیں دیا جاتا جس پر گاڑی مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ روڈ کا ایک طرف ایمرجنسی گاڑیوں کے لئے بنایا گیا ہے جو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button