متحدہ عرب امارات

دبئی میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 712 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں

پولیس کی جانب سے منشیات کی آن لائن خرید و فروخت روکنے کے لیے 39 ویب سائٹس بھی بلاک کی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی پولیس کے انسداد منشیات یونٹ  کی جانب سے 2020 کی پہلی شماہی میں 712 کلو گرام منشیات ضبط کیں اور 11 سو 76 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

اس موقعے پر انسداد منشیات یونٹ کی کاکردگی کی جانچ کے حوالے سے میٹنگ کے دوران دبئی پولیس کے چیگ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں پولیس افسروں کی کوششوں کی تعریف کی۔

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق پکڑی گئی منشیات میں کوکین، ہیروئن،  کرسٹل میتھ، افیم، چرس اور درد ختم کرنے والی غٰیر قانونی ادویات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں دبئی پولیس نے 15 سو 60 کلو گرام منشیات پکڑٰی تھیں اور 3ہزار 128 منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا۔

مزید برآں دبئی پولیس نے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے  سے بھی معلومات فراہم کیں۔ اور دبئی پولیس نے 39 ایسی ویب سائٹس پر بھی پابندی لگائی جو بیرون ملک سے منشیات خریدنے کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ الیکٹرنک پیٹرول انٹرنیٹ پر نظر رکھتی ہے اور کسی مشتبہ سائٹ کا پتہ چلنے پر ٹیلی کمیونیکیشن حکام سے اسے بلاک کروانے کے لیے رابطہ کرتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button