(خلیج اردو ) فلپائن میں دو دھماکے 10 افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے ۔ ایک دھماکے میں ملٹری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے ۔
تفصلات کے مطابق ایک دھماکہ دوپہر کو 12 بجے کے قریب ہوا جبکہ دوسرا کچھ وقت کے وقفے سے ہوا ۔دونوں دھماکے مختلف مقامات پر کئے گئے ۔ جزیرہ جولو میں انتہاہ پسند گروپ ابو سعف کا اثر رسوخ ہے جنہوں نے داعش سے الحاق کیا ہے ۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک دھماکہ ہوم میڈ بم دے کیا گیا جو موٹر سائیکل سے لگایا گیا تھا جس میں 17 فوجی جوان زخمی ہوئے ۔
دھماکوں کی ذمہ داری اب تک کسی دہشت گرد گروپ نے تسلیم نہیں کی ۔
Source: Khaleej Times







