خلیج اردو آن لائن:
سپانسر کے گھر سے 6 لاکھ 20 ہزار درہم کی گھڑیاں چوری کرنے والے باورچی کو سوموار کے روز 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
دبئی کی ابتدائی عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق ایشیائی باورچی نے اپنے سپانسر، جو کے فٹبال کے کھلاڑٰی ہیں کے گھر سے دیگر 30 ہزار درہم کی دیگر قیمتی اشیاء بھی چرائی تھیں۔
مزید برآں، 6 ماہ قید مکمل کرنے کے بعد جلا وطن کیے جانے سے پہلے اسے 6 لاکھ 50ہزار درہم کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
اس مقدمے میں شکایت کنندہ فٹبال کے کھلاڑی ہیں، انہوں نے بتایا کہ مدعا علیہ اس کے لیے بطور باورچی کام کرتا تھا۔ "اس کے علاوہ وہ میرے کپڑے دھوتا اوراستری کرتا تھا اور گھر کی صفائی ستھرائی کرتا تھا۔ واقعے کے دن مجھے 6 لاکھ 20 ہزار درہم کی اپنی قیمتی گھڑیاں نہیں مل رہی تھیں، اور 20 ہزار درہم کا ایک ہار بھی گمشدہ تھا۔ یہ تما اشیاء میری الماری میں ایک سیف الماری میں رکھی تھیں۔ مدعا علیہ پر ہی میرا پہلا شک گیا کیونکہ یہی واحد شخص تھا جو میرے کمرے میں آیا تھا۔
فٹبالر نے پبلک پراسیکیوٹر کو بتایا کہ اس نے پولیس کو شکایت کرنے سے پہلے باورچی سے کہا کہ اس نے جو کچھ چوری کیا ہے وہ اسے لوٹا دے، ” اس نے چوری کی گئی اشیاء واپس کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا۔ پولیس کی جانب سے مجھے بتایا گیا کہ سیف الماری سے ملنے والے انگلیوں کے نشان باورچی کے انگلیوں کے نشان ہیں”۔
پولیس کارپورل کے مطابق مدعاعلیہ نے پہلے تو الزام کو ماننے سے انکار کیا تاہم جب اسے انگلیوں کے نشان ملنے کے بارے میں بتایا تو اسنے اقبال جرم کر لیا۔
یاد رہے کہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جا سکی ہے۔
Source: Khaleej Times







