متحدہ عرب امارات

سیاحوں کو ابوظہبی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، اتحاد ایئر ویز

ایئر لائن کا پابندیوں کے  حوالے سے  کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا رکھنے والے ہی دارالحکومت میں داخل ہو سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن: اتحاد  ایئر لائن کی جانب سے اپنے  مسافروں کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے ابو ظہبی کو ابھی سیاحوں اور زائرین کے نہیں لئے کھولا  گیا ہے۔

ایئر لائن کی جانب سے اپنی پارنٹنر کمپنیوں اور شراکت داروں کو بھیجی گئی ای میل میں پابندیوں کو دہرایا ہے۔

ایئر لائن کا پابندیوں کے  حوالے سے  کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا رکھنے والے ہی دارالحکومت میں داخل ہو سکتے ہیں۔

اتحاد ایئر لائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ، ” دبئی سے جاری کردہ سیاحتی ویزا اور دیگر کسی بھی قسم کے ویزے کے حامل افراد کو ابوظہبی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی”۔  تاہم مال برادر جہازوں کو اور عملے کو 96 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزے کی اسشنا ہوگی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مارچ میں اپنی سرحدیں بند کردیں تھیں۔ اس کے نتیجے 2 لاکھ افراد بیرون ملک پھنس گئے تھے، جنہیں اب احتیاطی تدابیر کے ساتھ واپس لایا جا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں آنے کے لیے دیگر پابندیاں بدستوور قائم رہیں گئی، جیساکہ:

امارات آںے سے پہلے ہر مسافر کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور کچھ مسافروں کو امارات پہنچنے پر دوسرا ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا، تاہم دوسرے ٹیسٹ کی ضرورت کا انحصار مسافر کے روانگی کےملکل پر ہوگا۔ امارات پہنچنے پر جن مسافروں کا ٹیسٹ لیا جائے گا انہیں رزلٹ آںے تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ اور رپورٹ منفی آنے  پر ہوٹل سے جانے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ یو اے ای حکام کی جانب سے ملک میں داخلے کے لیے ICA کی منظوری کی شرط ختم کر دی تھی۔ تاہم دبئی ویزے کے حامل افراد کو دبئی واپس آںے کے لیے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔  حکام کی جانب سے اتوار کے روز کہا گیا کہ GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد مسافر یو اے ای کے کسی ایئرپورٹ پر آ سکتے ہیں۔

Source: The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button