متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

اب ابوظہبی میں داخلے کے لئے دو قسم کے کورونا ٹیسٹ کروانے ہوگے، جانئے یہ کونسے دو ٹیسٹ ہیں.

ان دون ٹیسٹوں میں سے ایک ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ ہے جبکہ دوسرا پی سی آر ٹیسٹ ہے

 

خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اور ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظہبی کے محکمہ صحت کے اشتراک کے ساتھ ابوظہی میں داخلے کے خواہشمند افراد کے لیے کورونا وائرس کے دو ٹیسٹوں کی اجازت دے دی ہے۔ جس کا اطلاق 27 اگست بروز جمعرات سے ہوگا۔

ان دون ٹیسٹوں میں سے ایک ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ ہے جبکہ دوسرا پی سی آر ٹیسٹ ہے۔

اس حوالے سے ابوظہبی حکومت کے میڈیا آفس نے منگل کے روز ٹوئیٹ کر کے بتایاکہ ” داخلے کی اجازت کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ملنے کے 48 گھنٹے کے دوران ہوگی، یا چھ دن کے اندر ڈی پی آئی  لیزر ٹیسٹ کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونے کی صورت میں”۔

کمیٹی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ایک ہی قسم کا ٹیسٹ 6 دن میں دو بار نہیں لیا جائے گا۔

لہذا، ابوظہبی میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ 48 گھنٹے کے اندر اندر دکھانا ہوگی یا بارڈر پر ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

تاہم، کورونا ویکیسن کے کلینکل ٹرئلز کے لیے رضاکاروں کو ابوظہبی میں داخلے کے لیے اس پراسس گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، انہیں ایمرجنسی لاین استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

یاد رہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے وضع کیا گیا ہے ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

ابوظہبی میں ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ سنٹر درج ذٰیل علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں:

زید سپورٹس سٹٰی،

گھنتوت لیزر سکرینگ سنٹر

العین ال ہیلی شادی ہال

اور ال ہیلی دبئی

ان سنٹرز پر ٹیسٹ کروانے سے پہلے سیہا ایپ سے اپوائنٹمنٹ لینی ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button