متحدہ عرب امارات

دبئی فضائی ٹیکسیاں چلانے کے لیے فضائی راہداری بنائے گا

دبئی 2030 تک اپنی 25 فیصد ٹرانسپورٹ کو خود کار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے  منگل کے روز اعلان کیا ہے دبئی خودکار فضائی ٹیکسیوں سے متعلق قواعد و ضوابط طرے کرنے کے ایک فضائی راہداری بنائے گے۔ یہ دبئی ایئر نیویگیشن سروسز کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کرنے کے بعد گیا۔

فضائی راہداری ایک ایسے فضائی راستے کو کہتے ہیں جس پر گاڑیاں ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانے کے لیے پرواز کرتی ہیں۔ یہ راہداری ڈرون یا خودکار فضائی گاڑیوں کی سروس فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ "مفاہمت یاد داشت پر دستخط اس کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کےساتھ اپنی مہارت کا تبادلے کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے”۔

آر ٹی میں فضائی گاڑیوں سے متلعق پراجیکٹ کے سربراہ اور پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے سی ای او احمد بہروزیان کا کہنا تھا کہ”مفاہمت کی یاد داشت میں دبئی کی حدود میں فضائی راہداری بنانے کے ساتھ ساتھ فضائی ٹرانسپورٹ کی سیفٹی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا”اس مفاہمت  کا مقصد خودکار ہوائی گاڑیوں سے متعلق قوانین کی جانچ میں تعاون بڑھانا ہے اور کسی بھی فریق کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ورکشاپس میں حصہ لینا اور تحقیق و ترقی میں کوششوں کو یکجا کرنا اور متعلقہ شعبوں میں جدت پیدا کرنا ہے۔”

بہروزیان نے میزد کہا کہ آر ٹی اے اور دبئی ایئر نیویگیشن ایجنسی نے "ماہر اور اعلی درجے کی فرموں، ٹیسٹ پروگراموں اور خود کار فضائی گاڑیوں کے لیے اڑنا بھرنے اور لینڈنگ کرنے کے مقامات کے حوالے معلومات اور پروسیجر کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے وعدہ کیا ہے”۔

دبئی ایئر نیویگیشن کے ڈپٹی سی ای او ابراہیم اہلی نے اس حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم آر ٹی اے ساتھ شراکت کر کے خوش ہیں اور خودکار فضائی گاڑیوں کے حوالے سے ہمارے قائدین کے منصوبے کو سپورٹ کرنے کے لیے پر امید ہیں”۔

خیال رہے کہ دبئی 2030 تک اپنی 25 فیصد ٹرانسپورٹ کو خود کار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اور آر ٹی اے خودکار فضائی ٹیکسیوں کی آزمائشی پرواز کرنے والے دنیا کے پہلے ممالک میں شامل ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button