خلیج اردو ۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ شیخ محمد بن زاید اور مائیک پومپیو نے دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہر سطح پر روابط کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصاََمتحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین "امن معاہدے” پر تبادلہ خیال کیا ۔ انھوں نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے اس معاہدے کو مضبوط بنانے پر بھی غور کیا۔ شیخ محمد اور امریکی وزیر خارجہ نے خلیج تعاون کونسل اور مشرق وسطی کے خطوں میں تازہ ترین صورتحال، COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں اور اس وباء کے اثرات کم کرنے کیلئے اہم اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
Source : WAM







