(خلیج اردو )قازقستان نے روس سے انسداد کرونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے ۔سپٹنیک وی نامی ویکسین کی روس میں بڑے پیمانے پر میڈیکل ٹرائل جاری ہے ۔ ویکسین کا نام روس کی جانب سے خلاء میں بھیجے جانے والے سیٹلائٹ پر رکھا گیا ہے ۔
قازقستان کی حکومت نے واضح نہیں کیا کہ وہ کتنی مقدار میں ویکسین خریدنے جارہے ہیں مگر اعلان کیا ہے کہ روس میں ویکسین کا ٹرائل مکمل ہونے پر وہ ویکسین قازقستان میں بھی دستیاب ہوگی ۔ روس میں دو مہینوں پر محیط انسداد کرونا وائرس ویکسن کامیابی سے جاری ہے ۔
مغربی ممالک نے روس کے ویکسین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ جب تک وہ بین القوامی سائنسدانوں کی جانب سے اپرو نہ ہو تب تک اس ویکسن کا استمال خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے ۔
دوسری طرف روسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسن کی بڑے پیمانے پر آزمائشی ٹرائل جاری ہے اور 40 ہزار افراد پر یہ ویکسن ٹیسٹ کیا جائیگا جو بین القوامی ماہرین کی موجودگی میں کیا جارہا ہے ۔
Source: Khaleej Times







